آسمان پر سیاروں کی پریڈ نظر آنے کا امکان

آسمان پر سیاروں کی پریڈ نظر آنے کا امکان
آسمان پر سیاروں کی پریڈ نظر آنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی)آسمان میں 4 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار یعنی سیاروں کی پریڈ نظر آنے کا امکان ہے۔

سپارکور کے ترجمان کے مطابق سیاروں کی پریڈ جنوری کے آخری ہفتے سے شروع ہوگی، سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق سیارہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل ایک قطار کی صورت میں ظاہر ہوں گے، تمام سیاروں میں سے زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل آنکھ سے نظر آئیں گے۔

 ترجمان اسپارکو کے مطابق نیپچون اور یورینس سیارے دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے نظر آسکیں گے، سیارے دیکھنے کا وقت غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق کی طرف ہوگا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق آسمان میں 4 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہا جاتا ہے، فلکیات کے شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت منظر ہوگا۔