’’ اگر صباء 24 سال کی ہے تو مجھے بھی 27 کا بنا دو‘‘ فیصل قریشی کے طنز پر اداکارہ صبا قمر بھی میدان میں آ گئیں،جواب دیدیا

’’ اگر صباء 24 سال کی ہے تو مجھے بھی 27 کا بنا دو‘‘ فیصل قریشی کے طنز پر ...
’’ اگر صباء 24 سال کی ہے تو مجھے بھی 27 کا بنا دو‘‘ فیصل قریشی کے طنز پر اداکارہ صبا قمر بھی میدان میں آ گئیں،جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی شہرت کی حامل پاکستانی اداکارہ صباء قمر اپنے مفرد کرداروں اور انداز کے باعث چھوٹے اور بڑے دونوں پردوں پر  قہر ڈھاتی ہیں اور ان کی اداکاری کے فینز کی لسٹ سرحد کی دوسری جانب تک طویل ہے جس کی ایک وجہ ان کا اپنی عمر سے کم دکھائی دینا بھی ہے اور انہیں کردار بھی اسی سے ملتے جلتے آفر کیئے جاتے ہیں تاہم ایسے ہی ایک کردار کو لے کر فیصل قریشی نے ان پر مزاحیہ طنز کیا جس کے جواب میں وہ خود میدان میں آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر38 سالہ اداکارہ کو حال ہی میں اپنے جاری ٹیلی ویژن پروجیکٹ فراڈ کے دوران تجربہ کار اداکار فیصل قریشی کی بالواسطہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصل قریشی نے بنا نام لکھے عمرپرستانہ تبصرے والی ایک پوسٹ شیئر کی اورلکھا کہ ”بھائی اگر یہ 24 سال کی ہے ڈرامے میں تو مجھے بھی 27 سال کا بنادو“۔
 لیکن ہندی میڈیم سٹار نے گلیکسی لالی ووڈ کے ساتھ چٹ چیٹ سیشن میں فیصل قریشی کے تبصروں پر رد عمل ظاہر کیا ،سیشن میں ان سے سوال کیا گیا کہ فیصل قرشی کی سٹیٹمنٹ پر آپ کیا کہے گی ۔جس پر اداکارہ نےکہا کہ’’ میں فیصل کی بہت عزت کرتی ہوں کیونکہ وہ ایک شاندار اداکار ہیں۔ لیکن میں کیا کر سکتی ہوں فیصل، ابھی بھی مجھے ایسے کردار آفر ہو رہے ہیں، اس نے نتیجہ اخذ کیا۔‘‘

یاد رہے کہ ان کی تازہ ترین فلم کملی ہے جس میں انہوں نے اپنی شاندار اداکاری کی، اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا۔

ا

مزید :

نوجوان -تفریح -