پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو30ستمبر تک فنکشنل کرنے کا ہدف دیدیا گیا 

 پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو30ستمبر تک فنکشنل کرنے کا ہدف ...
 پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو30ستمبر تک فنکشنل کرنے کا ہدف دیدیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر صدارت خصوصی اجلاس  ہوا جس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ ونگ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 30ستمبر تک صوبہ بھر میں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔

 پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی مئی میں لاہورڈویژن میں فنکشنل ہوگی۔ ”پیرا“تجاوزات کے خاتمے،پرائس کنٹرول اوردیگر امورسرانجام دے گی۔ 14اگست تک ”پیرا“کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں فنکشنل کردیا جائے گا۔ ”پیرا“ 519انفورسمنٹ افسران اوردیگر سٹاف کی ابتدائی ٹریننگ مکمل کرلی گئی۔ ”پیرا“ کے ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف ورکنگ اوردفاتر کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔