پسند کی شادی کیلئے کراچی سے حیدرآباد آنے والی لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی
حیدر آباد (ویب ڈیسک) پسند کی شادی کرنے کے لیے صوبائی دارالحکومت کراچی سے سندھ کے شہر حیدرآباد آنے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کردی گئی۔
’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن کی رہائشی لڑکی حیدر آباد کے نواحی علاقے ہوسڑی کے رہائشی لڑکے سے شادی کرنے آئی تھی۔ لڑکا پسند نہیں آنے پر لڑکی کی دوسرے لڑکے سے دوستی ہوگئی تھی۔
پولیس کے مطابق دونوں لڑکوں نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کی، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، دوسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو ہسپتال بھیج دیا گیا، زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہوگی۔