جن لوگوں نے کر پشن کی انہیں احتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا، اظہر حسین

جن لوگوں نے کر پشن کی انہیں احتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا، اظہر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے جوہر ٹاؤن کی یونین کونسل 114سے چیئرمین چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ظلم ‘ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہمیں ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کا یقین ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے اس لیے عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے۔
ہماری منزل قر یب آچکی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی نہیں ہرپاکستانی چاہتا ہے کہ ملک کو لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔