مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ، 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ، 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 2مارچ 2017کو اختتام پذیرہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں2.96فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

میں سے16اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘11اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر‘ آلو‘چکن(زندہ)‘پیاز ‘کیلا ‘پٹرول‘ہائی سپیڈ ڈیزل‘صابن‘چائے‘بیف‘ دہی‘لہسن ‘گھی(کھلا)‘مٹن‘چاول باسمتی(ٹوٹا)‘دودھ(تازہ)‘ویجی ٹیبل آئل‘کی قیمتوں میں اضافہ انڈا(فارمی)‘دال چنا‘ دال ماش‘گڑ ایل پی جی سلنڈر‘چینی‘سرچ مرچ(پسی ہوئی)‘ دال مسور اور دال مونگ کی قیمتوں میں کمی جبکہ گندم‘آٹا ‘چائے کا کپ‘ کوکنگ آئل‘چاول اری‘ خوردنی تیل‘بیف پلیٹ ‘دال پلیٹ‘موٹا لٹھا‘مٹی کا تیل‘ڈبل روٹی‘خشک دودھ‘نمک‘آگ جلانے والی لکڑی‘سگریٹ‘ لان(کپڑا)‘جارجٹ‘سینڈل‘چپل‘الیکٹرک چارجز‘گیس چارجز ‘الیکٹرک بلب‘ ماچس‘واشنگ سوپ‘ لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔