الطاف ساریو کا تبادلہ، ایم ڈی اے میں بے قاعدگیوں کا ایک عہد تمام

الطاف ساریو کا تبادلہ، ایم ڈی اے میں بے قاعدگیوں کا ایک عہد تمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے الطاف حسین ساریو ملتان ترقیاتی اداروں میں اپنی پالیسیوں کیوجہ سے ناکام افسر ثابت ہوئے۔اپنے غیرقانونی اقدام کے خلاف ہر احتجاج کو ملتان میٹروبس پروجیکٹ سے جوڑا الطاف حسین ساریو کی گزشتہ ڈیرہ سال سے یہ خواہش رہی کہ یونین عہدے دار غفار احمد شاہد کو پابند سلال کیاجاسکے تاکہ ایم ڈی اے ایمپلائز کو اپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی صدر کی پوسٹ پر قبضہ کیا جائے۔اس خواہش کو دل میں لیتے ہی رخصت ہورہے ہیں۔معلوم ہوا ہے الطاف حسین ساریو نے اپنے دور میں ایم ڈی اے کی س بی اے یونین کی مخالفت میں ایک دھڑا کھڑا کیا۔ایم ڈی اے اور پی ایچ اے میں تعینات اہل کاروں کو ایک دوسرے سر لڑاتے رہے۔الطاف حسین ساریو ایک اہل کار کی مختلف میں اس حد تک چلے گئے کہ نیب ملتان افسران کے سامنے التجا ئیں کرتے نظر آئے۔جب غفار احمد شاہد پی ایچ اے میں ریفرنڈم جیت گئے تو یہ الطاف حسین ساریو کیلئے ایک سانحہ ثابت ہوا انہوں نے فوری عدالت سے غفار احمد شاہد اور ملک اصغر رفیع کھادل کی مخالفت خارج کرائیں لیکن پھر بھی اپنے مقاصد میں ناکام رہے۔الطاف حسین ساریو کے ٹرانسفر آرڈر ان کیلئے شدید صدمہ ثابت ہوا ہے۔اے ڈی جی کی جانب سے ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی میں بڑے پیمانے پر بے بے قاعدگیاں سامنے آئیں ایک طرف ایم ڈی اے کے اہلکاروں کی کالونی کو غیرقانونی قرار دیکر تباہ کرنے کے حربے استعمال کرتے رہے دوسری جانب انہی الزامات پر واپڈا ٹاؤن رائیل آرچرڈ اور گالف سٹی سمیت دیگر پراپرٹی ڈویلپرز پر مہربان نظر آئے بعض کالونیوں کے مفادات کا تحفظ اس حد تک کیا کہ ان کا ریکارڈ ہی اپنے آفس سے غائب کرادیا۔