2خواتین، طالب علم سمیت 4افراد قتل، ٹریفک حادثات کا شکار، 14زخمی

2خواتین، طالب علم سمیت 4افراد قتل، ٹریفک حادثات کا شکار، 14زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، رحیم یار خان، فتح پور(وقائع نگار، نمائندگان) مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق + ٹریفک میں 14 افراد زخمی، خاتون چل بسی مبینہ عاشق سے جھگڑے پر عورت قتل جو خاتون کی سرکٹی نعش برآمد، فائرنگ سے زخمی چل بسا نامعلوم افراد نے گھر گھس کر طالب علم کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیل کیمطابق واحد پمپ کے قریب گذشتہ روز 19سالہ زبیر جو مزدوری کرتا ہے اور کام کر رہا تھا اچانک پاس سے گزرتی ہوئی بجلی کی تاروں سے اس کا ہاتھ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے اسکی اسی وقت موت واقع ہوئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مذکورہ نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی دریں اثناء ٹریفک کے مختلف حادثات میں 14 افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو کی امدادی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کروا دیا ہے زخمی ہونیوالوں میں ریاض، ایاز، کنزا، ساحل، سرفراز، زبیر، خاور، دلاور، زاہد، عمر ، فہیم ، لقمان، فیروزہ ، جمشید کے نام شامل ہیں تحصیل خانپور کے علاقہ مجید کالونی کی رہائشی خاتون منزہ بی بی اپنے مبینہ عاشق ایاز بلوچ کے ہمراہ بستی ہاشم تاجگڑھ روڈ تھلواڑی آئی ہوئی تھی اور اسی دوران دونوں میں جھگڑا ہونے پر پہلے خاتون نے اپنے مبینہ عاشق کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا بعدازاں مبینہ عاشق نے طیش میں آکر اسکی گردن پر چھریوں کے وارکرکے اسے قتل کردیا اور نعش وہیں پھینک کر فرارہونے کی کوشش کررہاتھاکہ اسی دوران اہل علاقہ کی مداخلت اور پولیس کی بروقت آمد نے اسے گرفتار کرادیا۔ یہ بھی معلوم ہواہے کہ خاتون اپنی کمسن بیٹی کو بھی ہمراہ لائی تھی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے شیخ زیدہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ خاتون کے ورثا کوبھی مطلع کردیاگیاہے۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز ، ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق گزشتہ روز چک70پی کوٹ سمابہ کی رہائشی50سالہ حاجراں مائی جوکہ اپنی بیٹی اوربیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر رحیم یارخان آرہے تھے کہ چک78پی کے نزدیک سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں حاجراں مائی شدید زخمی ہوگئی بیٹی، بیٹا معجزانہ طور پرمحفوظ رہے۔زخمی ہونے والی حاجراں مائی کو ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاجہاں ایمرجنسی وارڈ کے ٹراماسینٹر میں طبی امداد کے باوجود سر پر گہری ضرب لگنے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔ گزشتہ روز تاجگڑھ روڈ سے خاتون کی گردن کٹی نعش برآمد ،ریسکیو1122 اہلکاروں نے پوسٹمارٹم کے لیے شیخ زیدہسپتال منتقل کردیا، قتل ہونے والی خاتون منزہ بی بی کے نام سے شناخت ہوئی جس کی رہائشی بستی ہاشم موضع امین گڑھ کوٹسمابہ بتائی جارہی ہے تاہم اسے قتل کیے جانے کی وجہ اور قاتلوں کا تاحال معلوم نہ ہوسکا ہے۔ غوث پور(سندھ) کارہائشی25سالہ نوجوان مراد علی جس کا اسی علاقہ کے رہائشی کے ساتھ تکرارہوگئی جھگڑا ہوجانے پر ملزم کی جان سے ماردینے کی خاطر نوجوان مراد علی پر فائرنگ پیٹ میں گولیاں لگ جانے کے باعث شدیدزخمی ہوکرزمین پرگرگیا، ملزم فرار، ورثاء نے شدید زخمی نوجوان مراد علی کو طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں آئی سی یووارڈ میں طبی امداد کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نوجوان مراد علی کی لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ ظاہر پیر کی رہائشی15سالہ دوشیزہ سائرہ بی بی جو کہ باورچی خانہ میں کھانا پکانے میں مصروف تھی کہ اچانک مرگی دورہ پڑجانے پر چولہے پر جاگری جس کے نتیجہ میں اس کے کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی ورثاء نے آگ پر قابوپاکر جھلس کرشدید زخمی ہونے والی سائرہ بی بی کو طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیاجہاں چھ روز تک آئی سی یو وارڈ میں طبی امداد کے باوجود دوشیزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔ فتح پور سے سٹی رپورٹر کیمطابق نواحی گاؤں چک نمبر 105اڈا طالب والا کے رہائشی محمد ادریس کلرک ہے اور اس کی اہلیہ مقامی چک میں سکول ٹیچر ہیں،ان کا بیٹا آٹھویں کلاس کا طالب علم حارث ادریس گھر میں اکیلا ہی موجود تھا ،اس دوران کسی نامعلوم شخص نے گھر میں ہی اس کوقتل کر دیا ، والدین کے گھر میں داخل ہونے پر دن دیہاڑے ہونے والی لرزہ خیز واردات کا علم ہوا تو شور شرابہ پر اہل علاقہ اکھٹے ہوئے ، واقع کی اطلاع پولیس تھانہ کروڑ کو دی گئی ،جنہوں نے موقع پر آکر تفصیلات اکھٹی کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کروڑ لعل عسین پہنچایا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ، اہل علاقہ بھی دن دیہاڑے دیہی چک میں لرزہ خیز واردات پر پریشان ہیں،اہل علاقہ کی ابتدائی معلومات کے مطابق کسی دشمنی کے بھی آثار نظر نہیں آ رہے ۔