آپریشن ردالفساد کے شہیدلیفٹیننٹ خاور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
راولپنڈی(اے این این)آپریشن رد الفساد میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ خاور شہید اور نائیک شہزاد کی نمازہ جنازہ ایف آر بنوں میں ادا کردی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے سے بڑھ کر کچھ نہیں ،شہداکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ وطن کی خاطر جان کی قربانی سے بڑھ کر مقدس کوئی چیز نہیں ہے ہماری زندگی اور خون پاکستان کے لئے ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آپریشن رد الفسا د میں بنوں میں سکیورٹی فورسز اور ہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد شہید ہوگئے تھے جبکہ 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔