فل ڈریس سکیورٹی ریہرسل سے شدید ٹریفک جام،عوام کومشکلات کاسامنا
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ہونے والا پی ایس ایل کا فائنل شہریوں کے لئے مشکلات کا سبب بن گیا ۔گزشتہ روز سکیورٹی اداروں کی جانب سے کھلاڑیوں کو ائیر پورٹ سے پی سی ہوٹل اور پی سی ہوٹل سے قدافی سٹیڈیم لانے اور واپس لانے کیلئے فل ڈریس سکیورٹی ریہرسل کی گئی ۔ فل ڈریس ریہرسل میں سو سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا ۔ جس کی وجہ سے دوپہر کے وقت ائیر پورٹ سے لیکر مال روڈ ، جیل روڈ طفر علی روڈ ، مین بلیوارڈ کلمہ چوک تا صدیق ٹریڈ سنٹر ، کینال روڈ دو گھنٹے تک بند رکھی گئی جس کے باعث نہ صرف ارد گرد کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں ۔سکولوں سے آنے والے بچوں اور دفاتر سے واپس گھروں کو آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔آدھے گھنٹہ کا راستہ کئی گھنٹوں میں طے ہوا ۔ اس طرح قدافی سٹیڈیم کے ارد گرد کے گھروں کے لئے گزشتہ روز شام کے وقت سے گیس بند کر دی گئی اور ارد گرد کی سڑکوں پر ناکے بھی لگا دیئے گئے جس کے باعث لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کیلئے شدید مشکلات پیش آئیں ۔
سکیورٹی ریہرسل