سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پھر آمنے سامنے،اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی تیاری مکمل

سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پھر آمنے سامنے،اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی تیاری مکمل
سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پھر آمنے سامنے،اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی تیاری مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی صوبائی  حکومت اور آئی جی سندھ  اے ڈی خواجہ پھر آمنے سامنے آگئے ، سندھ حکومت نے من پسند آئی جی لانے اور اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں تمام رکاوٹیں دور کرتے ہوئے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے غلام قادر تھیبو کو آئی جی سندھ لگانے کا گرین سنگنل بھی حاصل کرلیاہے۔اے ڈی خواجہ اور سندھ حکومت میں ایس پی ٹنڈو محمد خان کے تبادلے پر آمنے سامنے آگے ہیں۔اے ڈی خواجہ نے دو روز پہلے ایس پی اسد مالھی کو ٹنڈو محمد خان تعینات کیا لیکن چیف سیکرٹری نے ڈائریکٹ اسد مالھی کا تبادلہ کرکے ایس پی نسیم پنہور کو ٹنڈو محمد خان تعینات کر دیاہے۔

مزید :

کراچی -