حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات 22 جمادی الثانی کو عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات 22 جمادی الثانی کو عقیدت و احترام سے منایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)خلیفہ اوّل سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات 22 جمادی الثانی بمطابق 11 مارچ بروزاتوار ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلہ میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں مقررین خلیفہ اول ، پیکر صدق و وفا سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کے فضائل و مناقب ، سیرت و کردار اور ان کے سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کریں گے اس موقعہ پر یومِ صدیق اکبرؓ کے حوالہ سے 22 جمادی الثانی کو ریڈیو؍ٹی وی اور دیگر ذرائع ابلاغ پر خصوصی پروگرام پیش کیئے جائیں گے جبکہ قومی اخبارات خصوصی اشاعت کا اہتمام کریں گے
یوم وفات