جی سی یونیورسٹی کے وفدکا پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

جی سی یونیورسٹی کے وفدکا پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وفدنے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔وفد میں کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے50طلباوطالبات اوراساتذہ شریک تھے۔آپریشن کمانڈرایس پی عاصم جسرا اور ڈی ایس پی منصورالحسن نیاتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ڈی ایس پی کوارڈنیشن نے وفد کواتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اوربریفنگ دی۔یونیورسٹی طلباوطالبات نے اتھارٹی کی ورکنگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔یونیورسٹی طلبا کو ای چالان سسٹم،ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ بارے بھی بتایا گیا۔
سٹوڈنٹس نے سیف سٹیزاتھارٹی ویب ٹی وی کے پروگرام میں شرکت بھی کی۔