جعلی وزیراعظم اکثریت کھو چکے، فوری طور پر مستعفی ہو جائیں: فضل الرحمن 

  جعلی وزیراعظم اکثریت کھو چکے، فوری طور پر مستعفی ہو جائیں: فضل الرحمن 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ انتخابات میں تاریخی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے، سلیکٹڈ اور جعلی وزیراعظم اپنے ہی ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں، آج ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی کہ 2018کا مینڈیٹ جعلی تھا۔اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران عوام پہلے ہی سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومت کو مسترد کر چکی ہے۔ آج پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی تاریخی فتح نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے کرکے مینڈیٹ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ہے، اب عمران خان فوری طور پر وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔
 فضل الرحمان

مزید :

صفحہ اول -