انڈس موٹرز کمپنی اکتوبر میں نیا ماڈل متعارف کروائے گی
اسلام آباد (اے پی پی) انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی) اکتوبر 2014ءمیں نیا ماڈل متعارف کروائے گی۔ متعارف کروائے جانے والے نئے ماڈل کی ٹیوٹا گاڑی کی قیمت 22تا24لاکھ روپے تک ہوگی۔
آئی ایم سی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیوٹا گاڑی کا نیا ماڈل جولائی کی بجائے اکتوبر میں مارکیٹ میں متعارف کروا دیا جائیگا۔ نئے ماڈل کی تیاری پر کام جاری ہے جبکہ انڈس موٹر کمپنی نے رواں مالی سال کیلئے اپنی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی اعداد و شمار بھی جائے کئے ہیں جن کے مطابق تین ماہ میں کمپنی کا خالص منافع 9کروڑ 69لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں تیسری سہ ماہی کے دوران فی حصص میں 105فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور فی حصص آمدن 12.33روپے تک بڑھ گئی ۔