مسلم لیگ (ق) کا آج آئی ایس آئی کے حق میں ریلیاں نکالنے کا اعلان
لاہور(سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے آئی ایس آئی کے حق میں ریلیاں نکالنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پر الزامات ملک دشمنی کے مترادف ہے ،کچھ عناصر منفی پروپیگنڈہ کرکے ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں ،(آج)اتوار کو لاہور،راولپنڈی اور ملتان سمیت پنجاب کے 12اضلاع میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جائینگی، عوام اپنی شرکت یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) بھی فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت میں میدان میں نکل آئی۔آج بروز اتوار فوج کے حق میں لاہور ¾ راولپنڈی اور ملتان سمیت پنجاب کے 12بڑے اضلاع میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا۔(ق) لیگ کے اعلامیہ کے مطابق پاک فوج سے اظہار یکجہتی پنجاب کے جن اضلاع میں ریلیاں نکالی جائیں گی ان میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، گجرات، منڈی بہاو¿ الدین، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، شیخوپورہ، قصور، جہلم اور سرگودھاشامل ہیں ۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم عوامی خدمت اور رواداری کی سیاست کرتے ہیں اور دوستوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خوشحالی و ترقی اور انہیں جدید ترین سہولتوں کے ساتھ ساتھ روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے، باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ کام کیا، سڑکیں بنائیں تو 1122 کے علاوہ ہسپتال، سکول، کالج، پولیس پٹرولنگ پوسٹیں بھی بنائیں، مفت تعلیم اور ا دویات کی سہولتیں بھی فراہم کیں ان کی طرح نہیں کہ ایک روٹ کی سڑک پر صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کا بجٹ صرف کر دیا ہو، آج مہنگائی، جرائم، ناانصافی سمیت تمام خرابیاں عروج پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج پر الزامات ملک دشمنی کے مترادف ہے اور کچھ عناصر اپنے ذاتی مفادات کیلئے آئی ایس آئی کیخلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں جن کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے ۔قبل ازیں وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر چک جھمرہ فیصل آباد کی معروف سیاسی شخصیات اور پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری خالد مصطفی باجوہ نے متعدد شخصیات کے ہمراہ ملاقات کی اور حسن مصطفی باجوہ، چودھری سرور گجر و سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ(ق)