عدالت کا میر شکیل الرحمان اور حامد میر کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف سازش کے تحت میڈیا ٹرائل کرنے پر میر شکیل الرحمان اور حامد میر کے بھائی عامر میر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں شہری ارشد محمود بھٹی کی درخواست پر عدالت نے میر شکیل الرحمان اور حامد میر کے بھائی عامر میر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حامد میر پر حملے کے بعد قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازش کے تحت میڈیا ٹرائل کیا گیا جبکہ پولیس کسی بھی واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کی پابند ہوتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ دفاعی اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے پر میر شکیل الرحمان اور حامد میر کے بھائی عامر میر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔