ملک کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق
لاہور(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی نے 6افراد کی جان لے لی لاہور کے علاقے کاہنہ میں نوجوان جاں بحق ہو گیا جہلم اور دینہ میں آسمانی بجلی نے دو افراد کی جان لے لی۔ کوٹ رادھا کشن میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون اور نو سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ سمبڑیال میں بھی ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ نارووال کے قصبہ صادق آباد میں تین افراد جھلس گئے۔