ٹنڈوالہ یار،کورونا وائرس کی شکار خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک چل بسا

ٹنڈوالہ یار،کورونا وائرس کی شکار خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک چل ...
ٹنڈوالہ یار،کورونا وائرس کی شکار خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈوالہ یار(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ سندھ کے شہر ٹنڈوالہ یار میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جس میں سے ایک نومولود ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے نجی ہسپتال میں جڑواں بچوں کو جنم دیا، خاتون کا ڈیلیوری سے پہلے کراچی میں کورونا ٹیسٹ ہوا تھا جو مثبت آیا۔
جڑواں بچوں میں سے ایک نومولود ہسپتال میں ہی چل بسا جبکہ دوسرے کی حالت بہتر ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کی طبیعت کو بھی ٹھیک قرار دیتے ہوئے ماں اور بچے کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ خاتون کے بچے اور عملے سمیت13افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، خاتون کی ڈیلیوری کے بعدنجی ہسپتال 14 دن کیلئے سیل کر دیا گیا ہے۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ نجی ہسپتال کے باہر پولیس و رینجرز کو بھاری تعداد میں تعینات کر دیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔