کورونا وائرس سے مزید161اموات، مجموعی تعداد18ہزار310ہوگئی

کورونا وائرس سے مزید161اموات، مجموعی تعداد18ہزار310ہوگئی
کورونا وائرس سے مزید161اموات، مجموعی تعداد18ہزار310ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ 24گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید161 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعدملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار310 تک پہنچ گئی جبکہ 3ہزار377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیںاور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار523 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 37ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.98فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 87 ہزار 953 ہے اور 7 لاکھ 28 ہزار 44 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 572 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 667، خیبر پختونخوا 3 ہزار 392، اسلام ا?باد 691، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 237 اور آزاد کشمیر میں 483 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 209، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64، پنجاب 3 لاکھ 6 ہزار 929، سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، بلوچستان 22 ہزار 620، آزاد کشمیر 17 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 327 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -