خواجہ سعد رفیق کو (ن) لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی

خواجہ سعد رفیق کو (ن) لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی
خواجہ سعد رفیق کو (ن) لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو (ن) لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

روزنامہ" جنگ "کے ذرائع کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جاسکتا ہے اس لیے یہ تجویز جنرل کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کا جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو لاہور میں ہوگا جس میں نواز شریف کو (ن )لیگ کا صدر بنایا جائے گا، احسن اقبال نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران بھی پارٹی قیادت کو عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے" جیو نیوز" سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کو سال قبل کہا تھا عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، وزارت کی زیادہ مصروفیت کے باعث پارٹی عہدہ صحیح طرح نہیں چلایا جاسکتا۔