صحت کے شعبے میں پاکستان کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماوں کی فہرست میں شامل

صحت کے شعبے میں پاکستان کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماوں کی فہرست میں ...
 صحت کے شعبے میں پاکستان کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماوں کی فہرست میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شعبہ صحت میں پاکستان نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، اس اعزاز کے تحت پاکستانی ڈاکٹر شہزاد بیگ کو 100 عالمی رہنماوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام ٹائم میگزین کی 2024 کی عالمی رہنماوں کی فہرست میں شائع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔عالمی سطح پر نامزدگی ڈاکٹر شہزاد کی قیادت اور پولیو خاتمے کے لئے کوششوں کا اعتراف ہے۔ڈاکٹرشہزادبیگ کانام عالمی فہرست میں شامل ہوناعالمی سطح پرپاکستان کیلئے اہم ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرشہزاد بیگ واحدپاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔