’ نوجوان کے لیے رشتہ لے کر جانے والے والد کو لڑکی کی بہن بھا گئی اور پھر۔ ۔ ۔ ‘ ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل

’ نوجوان کے لیے رشتہ لے کر جانے والے والد کو لڑکی کی بہن بھا گئی اور پھر۔ ۔ ۔ ...
’ نوجوان کے لیے رشتہ لے کر جانے والے والد کو لڑکی کی بہن بھا گئی اور پھر۔ ۔ ۔ ‘ ایسی خبر کہ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) خلیجی ملک سعودی عرب میں بھی ایک ایسی ہی دلچسپ خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک نوجوان کے لیے رشتہ لے کر جانے والے والد کو لڑکی کی بہن بھا گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق نوجوان، والد کو اپنی پسند کی لڑکی کے گھر لے گیا تھا جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان رشتے کی بات کی جانی تھی تاہم حیرت انگیز طور پر نوجوان کی یہ دوسری شادی تھی اور پہلی اہلیہ سمیت والدہ بھی دوسری شادی کے حق میں نہیں تھےلیکن والد کے ساتھ نوجوان لڑکی کے گھر پہنچ گیا، دراصل والد بیٹے کی منگنی توڑنے کے لیے لڑکی والوں کے گھر پہنچے تھے، تاہم گھر پہنچنے پر ان کا ارادہ ہی بدل گیا۔

صورتحال اس وقت مزید دلچسپ ہو گئی، جب 70 سالہ والد کو لڑکی کی بہن بھا گئی اور لڑکی کے والد سے دریافت کیا کہ چائے پیش کرنے والی یہ خاتون کون ہیں؟

جس پر لڑکی کے والد نے بتایا کہ یہ ان کی بڑی بیٹی ہیں، جو کہ طلاق یافتہ ہیں۔ ساتھ ہی لڑکے کے والد نے لڑکے کے بجائے اپنے لیے طلاق یافتہ بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا۔

آج نیوز کے مطابق اس صورت حال پر بیٹے سمیت لڑکی کے گھر والے بھی ہکے بکے رہ گئے جبکہ اب رشتہ طے ہونے کی صورت میں ایک بہن ساس ہوگی تو دوسری بہن بہو ہوگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -