ممبئی ایئرپورٹ پر افغان خاتون سفارتکار سونا سمگل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

ممبئی ایئرپورٹ پر افغان خاتون سفارتکار سونا سمگل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
ممبئی ایئرپورٹ پر افغان خاتون سفارتکار سونا سمگل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) ممبئی ایئر پورٹ پر حکام نے افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک کے قبضے سے 25 کلو سونا برآمد کرلیا جو وہ دبئی سے بھارت سمگلنگ کرنے کی کوشش کررہی تھیں۔

"ٹائمز آف انڈیا" کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے اہلکاروں نے حال ہی میں ممبئی ہوائی اڈے پر افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک کو روکا اور 18.6 کروڑ روپے مالیت کا 25 کلو سونا برآمد کیا۔"آج نیوز "کے مطابق  یہ واقعہ 25 اپریل کو پیش آیا اور کسٹم ایکٹ 1962 کے تحت سونے کی سمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قونصل جنرل ذکیہ وردک کو گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل ہے جبکہ قانون کے تحت اگر سمگل شدہ سونے کی قیمت1 کروڑ روپے سے زیادہ ہے تو مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جاتا ہے اور اسے فوجداری کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ذکیہ وردک کے پاس سفارتی پاسپورٹ تھا، جسے اسلامی جمہوریہ افغانستان نے جاری کیا تھا۔

"ٹائمز آف انڈیا" کی جانب سے ارسال کیے گئے ایک  سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ان الزامات سے حیران ہوں اور اس معاملے کو مزید دیکھنے کی ضرورت ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ مجھے درپیش حالیہ ذاتی چیلنجوں سے آگاہ ہیں جو قونصل خانے اور سفارت خانے کی مدد کے دوران پیش آئی ہیں، فی الحال میں طبی امداد کے لیے ممبئی میں نہیں ہوں۔