دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع
دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ قذافی سٹیڈیم میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا۔
روز نامہ امت نیوز کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کیمپ کے ابتدائی سیشن میں شریک نہیں ہوسکے، وکٹ کیپر بیٹر آج لاہور پہنچیں گے جبکہ شاہین کل ٹریننگ میں شامل ہوں گے۔اسی طرح لیگ سپنر شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں ہی سکواڈ کا حصہ بنیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بیٹنگ اور فیلڈنگ ڈرلز کرنے میں مصروف رہے۔پریکٹس سیشن میں بلے بازوں کیلئے بالنگ مشین بھی رکھی گئی ہیں جبکہ پلیئرز کی فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے ساتھ نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس جاری ہے۔سیشن کے اختتام پر کرکٹرز میڈیا ڈے میں شرکت کریں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار اور پیر کو بھی پریکٹس سیشن کرے گی جبکہ 7 مئی کو صبح دورے کیلئے روانہ ہوگی۔

مزید :

کھیل -