لڑکیاں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل

لڑکیاں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
لڑکیاں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 4 سے 5 سال پہلے تک لڑکیاں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق یوٹیوب پر ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی ایک ہی شادی ہوئی، دولت، خوبصورتی اور شہرت کے باوجود زیادہ شادیاں کیوں نہ کیں جس پر مولانا طارق جمیل نے جواب دیا اگر دوسری شادی کرلیتا تو آج میں مولانا طارق جمیل نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے یکسو ہوکر اپنی طاقت کو لگانا ہے تو مجھے یہ (دوسری شادی) کی قربانی دینی پڑے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں 4،5 سال پہلے تک لڑکیاں فون کرکے شادی کرنے کا کہتی تھیں۔ مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ شادی کے دوسرے سال ہی انہیں دوسری شادی کی آفرز ہونے لگی تھیں۔مولانا طارق جمیل اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں بتاچکے ہیں کہ وہ اگر دوسری شادی کرلیتے تو تبلیغ کا کام ان کے لئے مشکل ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیوی کی محبت اور وفا نے انہیں دوسری شادی سے روکے رکھا۔ان کا کہنا تھا، ’میری زندگی بہت مشکل گزری ہے، اس مشکل زندگی میں میری اہلیہ نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔ مجھ سے زیادہ میری اہلیہ کی زندگی مشکل تھی کیونکہ میں ہمیشہ تبلیغ کے لئے باہر رہتا تھا لیکن وہ اکیلے ہی بچوں اور گھر والوں کی دیکھ بھال کرتی تھیں‘۔

مزید :

قومی -