ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) ڈپٹی کمشنر دیر لو ئیر عر فان اللہ خان وزیر نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصو بو ں کوبر وقت مکمل کیا جا ئے ،عوام منصوبوں کے میعار پر نظر ر کھیں ،کسی قسم کی بے ضا بطگی کی صو ر ت میں مقامی تنظیم کا این او سی منسو خ کر دیا جا ئیگا ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے تیمرگرہ میں یو ر پی یو نین کے تعاو ن سی ڈی ایل ڈی کے زیر نگرانی ضلع لو ئیر دیر کے 72 مقامی سماجی تنظیموں کے ذ مہ داران کا استعداد کار بڑ ھا نے کیلئے منعقدہ آپریشن اینڈ مینٹنیس اور لیڈر شپ منیجمنٹ سکیل کے موضو ع پر منعقدہ تین روزہ و رکشاپ کے اختتامی تقرہ یب خطاب میں کہی ،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سی ڈی ایل ڈی کے پرا جیکٹ مینجیر صبا ء کو کم مد ت میں مقامی کمیونٹی کے تعاون سے اعلی ٰ میعار کیساتھ متعدد ترقیا تی منصوبوں پر خد مات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ سے نواز جبکہ ورکشاپ کے شرکاء میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کے ،اس موقع پر ڈسٹر کٹ فنانس آفیسر روئیدار علی ،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عالمز یب ایڈو کیٹ بھی موجود تھے ۔اپنے خطاب میں کمانڈ نٹ دیر لیویز /ڈسی دیر لو ئیر عر فان اللہ خان و زیر نے وا ضح کیا کہ یور پی یو نین کے تعاون سے ضلع لو یر دیر کے شہری اور دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں صا ف پانی کے فرا ہمی ،سڑکوں ،رابطہ پلوں کی تعمیر کے منصو بے مکمل کے جا رہے ہیں ،ایک ارب ر وپے کی لا گت سے 363مقامی تنظیموں کے تعاون سے یو نین کو نسل کی سطح پر 2018تک مکمل کئے جارہے ہیں ،جبکہ 434میں سے 215ترقیاتی منصوبوں پر 55کروڑ رپے کی لاگت سے کام آخری مراحل میں ہے ،ان منصوبو ں میں پینے کے صا ف پا نی کی فرا ہمی ،ووکیشنل سنٹرز اور سکولوں کی کمروں ک تعمیر ،زیتون کے با غات لگانے اور بچوں کے لئے مقامی سطح پر پارک جیسے منصوبہ جات شامل ہے جس سے مقامی لوگوں کے بنیادی ضروریات کی فرا ہمی کا مسئلہ کا فی حد تک حل ہو گا