سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
سبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع لہڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
نیو نیوز کے مطابق ضلع لہڑی کے علاقے تنیا میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا کہ زیر زمین چھپائی ہوئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے بعد زور دار دھماکا ہو ا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔
خاران میں نامعلوم سمت سے ایف سی چوکیوں پر راکٹ فائر ، گاڑی تباہ
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے دیگر ممکنہ بارودی سرنگوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔