ٹاؤن شپ،مافیا کا اراضی پر قبضہ،متاثرہ خاتون ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ٹاؤن شپ،مافیا کا اراضی پر قبضہ،متاثرہ خاتون ٹھوکریں کھانے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ کے علاقہ میں چنگڑ گروپ نے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ جما کر اکیلی عورت کو حصول انصاف کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوکیانوالہ فیصل آباد کے رہائشی محمد صدیق (مرحوم) نے 2005ء میں لاہور کے موضع کیرکلا ں ٹاون شپ میں 2 کینال کا ایک پلاٹ خریدا لیکن علاقہ کے شوکی چنگڑ کی سرکردگی میں پائے جانیوالے قبضہ گروپ نے اس قیمتی اراضی پر قبضہ کرلیا اس مافیا نے متعلقہ پٹواریوں عرفان۔ذوالفقار،تصور شاہ اور تحصیلدار رشید بٹ سے ملی بھگت کرکے مذکورہ پلاٹ کے حصے کرتے ہوئے فروخت کردیا۔اس جعلسازی کی تاب نہ لاتے ہوئے پلاٹ کا اصل مالک محمد صدیق ہارٹ اٹیک کے باعث2015ء میں انتقال کرگیا تھا، ملزمان  ملک شوکت،تصور شاہ وغیرہ کیخلاف تھانہ ٹاون شپ میں جعلسازی اور فراڈ کی ایف آئی آر(731/19 مورخہ 2اگست2019ء) درج کرلی گئی لیکن بااثر ملزمان نے پولیس کی مٹھیاں گرم کرکے اپنے حق میں رپورٹ بنوا کر پرچہ خارج کروالیا جس کے نتیجے میں بندیا ملک انصاف کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے۔ متاثرہ خاتون نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ،آئی جی پنجاب اور ارباب اختیار سے دردمندانہ انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزید :

علاقائی -