دن میں 100 سگریٹ پینے والے شاہ رخ خان نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی

دن میں 100 سگریٹ پینے والے شاہ رخ خان نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی
دن میں 100 سگریٹ پینے والے شاہ رخ خان نے سگریٹ نوشی چھوڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے حوالے سے اب تک ایسے کئی بیانات سامنے آچکے ہیں جب انہوں نے سگریٹ نوشی کی خطرناک عادت کو ترک کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ کبھی بھی اس وعدے کو نبھانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

بہر حال، حال ہی میں ممبئی میں اپنی سالگرہ کی تقریب میں، SRK نے تصدیق کی کہ انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑدی ہے۔ اس اعلان کو ان کے مداحوں نے بے حد سراہا ہے کہ ان کا محبوب سپر اسٹار صحت مند انتخاب کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق تقریب کی ایک وائرل ویڈیو میں، 59 سالہ شاہ رخ خان نے کہا، ان کا خیال تھا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد انہیں سانس کی تکلیف نہیں ہوگی لیکن انہیں اب ایسا محسوس ہورہا ہے۔ لیکن انشااللہ وہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک دن میں 100 سگریٹ پیتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کھانا کھانا بھول جاتے تھے۔ اور پانی بھی نہں پیتے تھے۔

اس سے قبل بھی کئی بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کی سگریٹ نوشی کی عادت پر تبصرہ کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے، سدھارتھ کنن کے ساتھ بات چیت کے دوران، پردیپ راوت نے شاہ رخ کو ایک سے زیادہ سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کسی اور اداکار کو اتنا سگریٹ پیتے نہیں دیکھا جتنا اسے دیکھا۔ وہ ایک سگریٹ جلاتا، دوسرا جلانے کے لیے استعمال کرتا، اور پھر ایک اور جلاتا۔ وہ واقعی ایک چین سموکر تھا۔

مزید :

تفریح -