مریم نواز کا بصارت سے محروم حافظ محمد علی کیلئے نئی گاڑی کا تحفہ

مریم نواز کا بصارت سے محروم حافظ محمد علی کیلئے نئی گاڑی کا تحفہ
مریم نواز کا بصارت سے محروم حافظ محمد علی کیلئے نئی گاڑی کا تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بصارت سے محروم حافظ محمد علی کو قیمتی تحفہ دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے حافظ محمد علی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے تحفے میں نئی گاڑی دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بصارت سے محروم حافظ محمد علی کو گاڑی کی چابی دی اور خود دروازہ کھول کر انہیں سیٹ پر بٹھایا۔
حافظ محمد علی نے گاڑی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ حافظ محمد علی نے چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔