آج جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

آج جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی
آج جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے آج جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کیا گیا، یہ ججز کی تعداد بڑھانا نہیں بلکہ اپنی مرضی کے جج لگاناچاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کے قوانین بادشاہت کی مثال ہیں،حکومت نے ہمیشہ کی طرح آج بھی جلدی میں قوانین پاس کروائے، آج تک کوئی قانون باقاعدہ ایک عمل کے ذریعے نہیں لایا گیا۔ہر بار اجلاس دو تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا،وزیر قانون کے علاوہ کسی وزیر کو نہیں پتہ آج کون سے قوانین پاس ہوئے۔65ہزار کیسز التوا کا شکار ہیں،یہ ججز کی تعداد بڑھانا نہیں بلکہ اپنی مرضی کے جج لگاناچاہتے ہیں،آپ ریاست کے ایک ستون کو کمزور کررہے ہیں،یہ عدلیہ سے مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -