رانی پور کمسن ملازمہ ہلاکت کیس،ہائیکورٹ کا مقدمہ واپس اے ٹی سی بھیجنےکا حکم

رانی پور کمسن ملازمہ ہلاکت کیس،ہائیکورٹ کا مقدمہ واپس اے ٹی سی بھیجنےکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے رانی پور  میں کمسن بچی سے  جنسی زیادتی، تشدد اور  ہلاکت کیس واپس انسداد دہشت گردی عدالت خیرپور  بھیجنےکا حکم دے دیا۔

رانی پور  میں کمسن بچی سے جنسی زیادتی،  تشدد اور ہلاکت کے کیس میں سیشن جج خیرپور کی جانب سے بھیجے گیے ریفرنس پر سماعت ہوئی۔

بچی کے والدین اور ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ والدہ کا مؤقف تھا کہ انہیں دھمکایا گیا اور ڈرا کر صلح نامہ پر دستخط کرائے گئے، ہم چاہتے ہیں کیس منطقی انجام تک پہنچے اور ذمہ داروں کو سزا ملے، اس کیس کو انسداد دہشت گردی میں چلایا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کیس واپس انسداد دہشت گری عدالت خیرپور بھیجنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ فاطمہ فرڑو کی ہلاکت کا واقعہ اگست 2023 میں پیش آیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں فاطمہ کے ساتھ تشدد اور زیادتی ثابت ہوئی تھی، پیر کی حویلی میں فاطمہ فرڑوکے تڑپنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔