کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت، امریکہ کا تبصرے سے انکار

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت، امریکہ کا تبصرے سے انکار
کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت، امریکہ کا تبصرے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پاک بھارت کشیدگی اور کنٹرول لائن پر پیش آنے والے حالیہ واقعات پر تبصرے سے انکار کیا ہے، واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستا ن ا ور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیںتاہم پاک بھارت سرحد پرپیش آئے واقعات کی مخصوص رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ ترجمان کا کہناتھا کہ امریکہ نے دونوں ممالک پرزوردیاہے کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ایک سوال پر الزبتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکی پوزیشن اور موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔