خواجہ سراؤں کو شہریوں کے برابر حقوق ملنے چاہئیں،جسٹس علی اکبر قریشی

خواجہ سراؤں کو شہریوں کے برابر حقوق ملنے چاہئیں،جسٹس علی اکبر قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے علاج کیلئے علیحدہ وارڈز مختص نہ کرنے کے حوالے سے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

17اکتوبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عدالت عالیہ میں اس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ سمیت دیگر افسر عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے الگ وارڈ زموجود نہیں ، علاج کے لئے ہسپتال جانے والے خواجہ سراؤں کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک کیا جاتا ہے ، آئین کے مطابق خواجہ سراؤں کو تمام شہریوں کے برابر حقوق ملنے چاہئیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے الگ وارڈ زاور کاونٹر بنانے کا حکم دیا جائے ،ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے علاج کے لئے علیحدہ وارڈ زمختص کرنے کے حوالے سے مراسلہ تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھجوادیاہے۔عدالت نے عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔