ڈاکو پولیس کانسٹیبل سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب

ڈاکو پولیس کانسٹیبل سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)الپہ کے علاقے بستی کھادل پور سے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے پولیس کانسٹیبل سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کیخلاف ڈکیتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ سی پی او ملتان متعلقہ ڈی ایس پی کی سرزنش اور24گھنٹے کے اندر ملزمان اور موٹرسائیکل کو برآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے کھادل پور بستی میں پکی پل کے قریب محمد آصف نامی شخص کا ڈیرہ تھا،محمد آصف محکمہ پولیس میں کانسٹیبل ہے جو تھانہ مظفر آباد میں تعینات ہے گزشتہ روز (بدھ)کو محمد آصف کانسٹیبل جب پکی پل باغ سے گزرنے لگا تو اسی دوران دو نامعلوم مسلح ڈاکو آگئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر مذکورہ پولیس کانسٹیبل سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور مقدمہ درج کرلیا جبکہ مذکورہ واقعہ کی اطلاع پر سی پی او نے ڈی ایس پی سمیت دیگر پولیس ملازمین کی سرزنش کی اور 24گھنٹے کے اندر ملزمان اور موٹرسائیکل تلاش کرنے کی ہدایت کی ہے۔