شہری سے ہزاروں ڈالرز چھیننے والا گروہ کا سرغنہ افغان مہاجر گرفتار
پشاور(کرا ئم رپورٹر)کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سواریوں کے روپ میں گزشتہ ہفتے شہری سے ہزاروں ڈالر چھیننے والے ملزمان کو بے نقاب کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ افغان ڈکیت کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 1100 امریکن ڈالر اور 18000 پاکستانی روپے بر آمد کرلئے ملزم کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق چند روز قبل مدعی حبیب اللہ ولد نصیب اللہ سکنہ لنڈی کوتل نے تھانہ گلبہار پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ راولپنڈی سے پشاور آکر سواریوں کی ٹیکسی میں بیٹھا جس میں پہلے سے تین افراد بیٹھے ہوئے تھے شہر کی طرف روانہ ہوئے جیسے ہی وہ ہیڈ پل گلبہار پہنچے تو تینوں ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 5 ہزارامریکن ڈالر چھین کر فرار ہوگئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کو جلد از جلد ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتا ر کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا اے ایس پی گلبہار حسن جہانگیر اور ایس ایچ او تھانہ گلبہار جاوید اختر نے سواریوں کے روپ میں شہریوں کو لوٹنے والے خطرناک راہزن ڈکیت گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ افغان شہری طیب ولد ظلم خان سکنہ افغانستان حال بٹگرام کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 1100 امریکن ڈالر اور اٹھارہ ہزار پاکستانی روپے بر آمد کر لئے ملزم نے سریدست وقوعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جار رہا ہے