” آپ اتنی پڑھی لکھی قابل سمجھدار خاتون ہو کر کیسے دھوکہ کھا گئیں جبکہ آپ کا پروفیشن بھی ایسا تھا کہ آپ جلدی پہچان کرتیں“سوشل میڈیا صارف کے اس سوال پر ریحام خان نے ایسا جواب دیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر آج کل دو سال قبل شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے ” ذرا یاد کر “ کا ایک کلپ وائر ل ہو رہاہے جس میں ایک خاتون اپنی بیٹی کو سمجھاتی ہے کہ ایک مرد شادی کیوں کرتاہے اور اسے کیسے نبھاتاہے ؟جذبات سے بھر ے ڈائیلاگز پر منحصر اس ڈرامے نے سوشل میڈیاصارفین کو حیرت میں مبتلا کر رکھاہے ۔
یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ پٹھان قوم محبت کرنے والی ، بے حساب بھروسہ اور یقین رکھنے والے لوگ ہیں جبکہ ان جیسا مہمان نواز اور وفادار دوست دنیا میں کوئی اور ہو نہیں سکتا تاہم وزیرعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی اس ڈرامے کے کلپ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور لکھا کہ ” یہ بہت سے درجوں پر ہتک آمیز اور ہیجان انگیز ہے ۔“
ریحام خان کی اس پوسٹ پر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ ” ریحام خان بتایئے آپ اتنی پڑھی لکھی قابل سمجھدار خاتون ہو کرکیسے دھوکہ کھا گئیں جبکہ آپ کا پروفیشن بھی ایسا تھا کے آپ جلدی پہچان کرتیں۔“
جس پر جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے آنسو گراتے ہوئے ایموجی بنائی اور ساتھ لکھا کہ ” پٹھان ہوں “ ۔