پریشان شوہر کی فریاد اور جج کا مشورہ ( صرف مسکرائیے)
ایک پریشان شوہر نے عدالت سے درخواست کی کہ
جنابِ عالی
میری شادی کو 18 سال ہو گئے ہیں اور ہم لاہور میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ جب بھی ہم میاں بیوی میں جھگڑا ہوتا ہے تو میری بیوی اپنے بھائی کو کراچی فون کرتی ہےجو اگلی ہی فلائٹ سے آجاتا ہے، مجھے گھونسے مارتا اور لعن طعن کر کے واپس اگلی فلائٹ سےچلا جاتاہے۔ حد یہ ہے کہ میری بیوی اس کے آنے جانے کے ٹکٹوں کی ادائیگی بھی میرے کریڈٹ کارڈ سے کرتی ہے۔ براہِ کرم میری مدد فرمائی جائے
جج
مجھے آپ کا حال جان کر انتہائی افسوس اور دکھ ہوا ہے۔ آج کی دنیا میں ہم میں سے اکثر کے لئے یہ عام سی چیز بن گئی ہے۔ لہٰذا آپ کے لٰئے بہتر یہی ہے کہ آپ کراچی شفٹ ہو جائیں۔ اس طرح کم از کم ہوائی جہاز کی ٹکٹوں کا کرایہ بچ جائے گا۔ شکریہ
انتخاب:سلیم خان
نوٹ : ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں