ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں توسیع

ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں توسیع
ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں توسیع
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں توسیع کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری میں مزید 30دن کی توسیع کردی۔

"جنگ " نےمحکمہ داخلہ حکام کے حوالے سے بتایا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما  کی 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کو 30 روز مکمل ہونے پر مزید 30 دن کی توسیع کی گئی۔ ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں توسیع محکمہ داخلہ کی جانب سے کی گئی۔انہیں 22 مارچ کو 3 ایم پی او کے تحت کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔