افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی، تصاویر وائرل
افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی، تصاویر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان کرکٹ ٹیم کے  لیگ سپنر راشد خان نے کابل میں شادی کرلی جس کی تصاویر  بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغان دارالحکومت  کابل میں ہوئی، کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی  جس میں محمد نبی سمیت  افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔سابق افغان کپتان محمد نبی کی جانب سے راشد خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

 
 
دوسری  جانب  افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کےایکس اکاؤنٹ سے راشد خان کے شاندار شادی ہال کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں ،تصاویر میں  شادی ہال کے باہر اور اندر کے خوبصورت وینیو کو دیکھا جاسکتا ہے۔ 
  دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہی شیئر ایک ویڈیو میں شادی ہال کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ راشد خان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

مزید :

کھیل -