جے پور میں تریپتی ڈمری کے پوسٹرز پھاڑے جانے پر اداکارہ نے ردعمل جاری کر دیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ تریپتی ڈمری نے جے پور میں ہونے والے ایف آئی سی سی آئی فلو کے زیر اہتمام ناری شکتی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق تنازع پر اپنا ردعمل دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے منتظمین نے الزام لگایا تھا کہ اداکارہ نے شرکت کے وعدے کے باوجود ایونٹ میں شرکت نہیں کی اور 5.5 لاکھ روپے فیس وصول کی تھی۔ تاہم، تریپتی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔تریپتی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اداکارہ نے جے پور میں اپنی فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ کی پروموشنل مہم کے دوران تمام پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ تریپتی نے کسی اضافی ایونٹ میں شرکت کا وعدہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی اضافی فیس یا ادائیگی قبول کی۔
ایونٹ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شرکاء کو تریپتی کے پوسٹرز توڑتے اور ان کی بائیکاٹ کی کال دیتے ہوئے دیکھا گیا۔