پاکستانی کوہ پیماسرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستانی کوہ پیماسرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کوہ پیماسرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا۔

سرباز خان وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر لیا ہے جو کہ ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔

تازہ ترین کامیابی میں سرباز خان نے 8027 میٹر بلند شیشاپنگما چوٹی کو سر کیا جو ان کی 14 ویں ایٹ تھاوزنڈر چوٹی ہے۔ 

 اس چوٹی کو سر کرنے کے بعد وہ دنیا کے ان چند کوہ پیماؤں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔سرباز خان کا یہ سفر 2017 میں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے سے شروع ہوا اور اس کے بعد انہوں نے کے 2، لوٹسے، ایوریسٹ سمیت دنیا کی خطرناک ترین چوٹیوں کو سر کیا۔

 اہم بات یہ ہے کہ سرباز خان نے ان چوٹیوں میں سے 11 کو بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کیا جو ایک انتہائی مشکل اور خطرناک کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔

سرباز خان نے 2023 میں چو اویو کی چوٹی کو بھی سر کیا اور اب شیشاپنگما کو سر کر کے وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ تاریخی ہدف مکمل کیا ہے۔

  وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سرباز خان کے تمام 8 تھاؤزنڈر کی تفصیلات یہ ہیں۔

1۔ نانگا پربت (8126 میٹر) تاریخ: 2 اکتوبر 2017

 2۔ کے ٹو (8611 میٹر)  تاریخ: 22 جولائی 2018

3۔ لوٹسے (8516 میٹر)  تاریخ: 14 مئی 2019

ریکارڈ: لوٹسے سر کرنے والے پہلے پاکستانی

4۔ براڈ پیک (8051 میٹر) تاریخ: 11 جولائی 2019

ریکارڈ: بغیر مصنوعی آکسیجن کے چوٹی سر کی

5۔ مناسلو (8163 میٹر) تاریخ: 25 ستمبر 2019

ریکارڈ: ماناسلو سر کرنے والے دوسرے پاکستانی

6۔ اناپورنا (8091 میٹر) تاریخ: 16 اپریل 2021

ریکارڈ: اناپورنا سر کرنے والے پہلے پاکستانی

7۔ ماؤنٹ ایوریسٹ (8849 میٹر)  تاریخ: 12 مئی 2021

8۔گیشر برم II (8035 میٹر) تاریخ: 18 جولائی 2021

9۔ دھولاگیری (8167 میٹر) تاریخ: 1 اکتوبر 2021

ریکارڈ: دھولاگیری سر کرنے والے پہلے پاکستانی

10۔ کینچنجنگا (8586 میٹر) تاریخ: 7 مئی 2022

ریکارڈ: 10 ایٹ تھاوزنڈر سر کرنے والے پہلے پاکستانی

11۔ مکالو (8481 میٹر) تاریخ: 28 مئی 2022

ریکارڈ: مکالو سر کرنے والے پہلے پاکستانی

12۔ گیشر برم I (8080 میٹر) تاریخ: 12 اگست 2022

ریکارڈ: گاشر برم I سر کرنے والے پہلے پاکستانی

13۔  چو اویو (8188 میٹر) تاریخ: 2 اکتوبر 2023

ریکارڈ: 13 ایٹ تھاوزنڈر چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی

14۔ شیشاپنگما (8027 میٹر) تاریخ: 4 اکتوبر 2024

ریکارڈ: تمام 14 ایٹ تھاوزنڈر سر کرنے والے پہلے پاکستانی

یہ تمام چوٹیوں کو سر کرنے کا کارنامہ سرباز خان کے عزم، مہارت اور بہادری کا مظہر ہے، جو پاکستان کو عالمی سطح پر کوہ پیمائی میں نمایاں مقام دلاتا ہے۔

مزید :

کھیل -