پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کے 1590 کارکنان کی گرفتاری کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 1590 کارکنوں کی گرفتاری کےاحکامات جاری کر دیئے گئے۔
دنیا نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ پولیس نے کل کے احتجاج کے حوالے سے جن پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے انہیں شرپسند عناصر ڈیکلیئر کردیا گیا۔
خیال رہے لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے مینار پاکستان گراؤنڈ کے اطراف کنٹینرز پہنچا دیئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی۔
دوسری جانب پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز طلب کرلی، ادھر لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
پی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر احتجاج کے معاملے پر مینار پاکستان کے اطراف میں ابھی سے ہی کنٹینرزپہنچا دیئے گئے، گریٹر اقبال پارک پر پولیس کی نفری سے ابھی سے تعینات کردی گئی۔