غوث قادری کا چودھری مبشر حسین، چودھری نصراللہ وڑائچ اور چودھری ساجد کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں ظہرانہ
دبئی (طاہر منیر طاہر) چئیرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات محمد غوث قادری نے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں سابق ایم این اے پارٹی ٹکٹ ہولڈر چودھری مبشر حسین اور چودھری نصراللہ وڑائچ پراپرٹی ڈویلپر ، معروف سماجی و کاروباری شخصیت چودھری ساجد چیمہ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں ظہرانہ دیا جس میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چودھری، چئیرمین لاکازا گروپ جمیل اسحاق، معروف بزنس مین الیاس ڈار، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) یو اے ای خواجہ عبدالوحید پال، شارجہ یونٹ کے چودھری راشد فاروق، عرفان اقبال طور، رانا وھاب عباس، چودھری بشیر شاھد، عامر بشیر، ایم ڈی پاک صوفی گروپ میاں محی الدین، ساجد چیمہ ، ظہرانہ میں COVID 19 کے مد نظر احتیاطی تدابیر SOP’s کا خاص خیال رکھتے ہوئے مختصر مگر شاندار غیر سیاسی ظہرانہ پر مہمانوں نے میزبان محمد غوث قادری کا شکریہ ادا کیا ۔