پہاڑی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی

      پہاڑی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرپختونخوا میں پہاڑی علاقوں کے بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) میں لیبارٹریوں اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم جن علاقوں میں رورل ہیلتھ سنٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال موجود ہیں وہاں بی ایچ یوز کو مذکورہ سہولیات کی فراہمی روک دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور اور دوسرے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا رش کم کرنے کیلئے ہر رورل ہیلتھ سنٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر، ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور لیب ٹیسٹ کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق نہ صرف ہر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سٹاف نرسوں کے ڈیوٹی روسٹر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا بلکہ ہر ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو لیول کے ہسپتالوں میں انتظار گاہیں اور اْن میں کرسی،ڈیسک، پینے کا پانی اور واش روم سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے وارڈز کو رنگین پینٹنگوں سے سجایا جائے گا۔ صوبائی حکومت کا یہ احسن اقدام ہے جس سے دوردراز علاقوں کے مکینوں کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہوگی تاہم ضرورت اِس اَمر کی ہے کہ اِن تمام ہدایات پر مَن و عن عمل کیا جائے۔

مزید :

رائے -اداریہ -