حکومتی رہنماؤں نے مجھے قائل کرنے کی کوشش کی، میں نے ان کو قائل کرلیا،سربراہ اختر مینگل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ میرا استعفیٰ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔
حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہاکہ انہوں نے مجھے قائل کرنے کی کوشش کی، میں نے ان کو قائل کرلیا، 2018سے بلوچستان کے استحصال، مسائل، وسائل، مسنگ پرسنز کا معاملہ اٹھایا۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے وفد کے ہمراہ سردار اخترمینگل سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، خالد مگسی، اعجاز جھکرانی ،جمال مینگل سمیت دیگر شریک ہیں ۔سپیکر قومی اسمبلی و دیگر نے سردار اختر مینگل سے استعفی واپس لینے کی درخواست کی ہے ۔