مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا
مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا۔

ترجمان جےیو آئی کے مطابق خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام کو ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف  مختلف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے گزشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے  پاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔

خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے تاہم تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

مزید :

قومی -