ملک میں گیس کی قلت کیوں؟ آصفہ بھٹو کے سوال پر وزیر پیٹرولیم نے وجہ بتادی

ملک میں گیس کی قلت کیوں؟ آصفہ بھٹو کے سوال پر وزیر پیٹرولیم نے وجہ بتادی
ملک میں گیس کی قلت کیوں؟ آصفہ بھٹو کے سوال پر وزیر پیٹرولیم نے وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ملک میں گیس کی قلت اور بندش کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔ آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران انہوں نے سوال کیا کہ آخر ملک میں گیس کی قلت اور بندش کی کیا وجہ ہے۔

آصفہ بھٹو کے سوال پر وفاقی وزیر پیٹرولیم نے جواب دیا کہ ملک میں گیس کے ذخائر ہر سال کم ہوتے جارہے ہیں، موجودہ گیس صارفین کو فراہمی کے لیے ہمارے پاس اتنی گیس دستیاب نہیں، جب ہم گیس فراہم نہیں کرپاتے تو عوام کو تکلیف ہوتی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ اس مسئلے کا ایک حل ہے کہ باہر سے گیس برآمد کرکے صارفین کو فراہم کریں، لیکن اس حوالے سے بھی ایک مسئلہ ہے کہ جس بھاؤ ایل این جی یا برآمدی گیس آتی ہے، اس قیمت پر ہمارے گھریلو صارفین وہ گیس خرید نہیں سکتے، وہ گیس ان کی قوت خرید سے باہر ہے۔

مزید :

قومی -