شہرام خان ترکئی کے ڈیرے پر فائرنگ کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوابی کےعلاقہ ترکئی میں رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی کے ڈیرے پر فائرنگ کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی اور سابق سینیٹر لیاقت خان ترکئی کے ڈیرے ترکئی ہاؤس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،منیر خان نامی ملزم ڈیرے کے اندر جانا چاہتا تھا چوکیدار کے روکنے پر دونوں کی آپس میں تکرار ہوئی جس پر ملزم منیر خان نے پستول سے فائرنگ کر دی جس سے گل نواس موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم کا پیچھے کرتے ہوئےملزم پر فائرنگ کی جس سے ملزم منیر خان بھی جاں بحق ہوگیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔